ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے: زرداری
کراچی +ملتان(نوائے وقت رپورٹ+سپیشل رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے۔ ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کی قیادت کی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر جلسے میں شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی، گولی اور جیل سے نہین ڈرتے۔ پارلیمینٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کیلیئے جدوجہد کامیاب ہوگی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے۔ احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری بھی ملتان کے جلسے سے خوش ، ٹویٹر پر ملتان کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا ، 53 ویں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کامیاب جلسے کا انعقاد ہوا ، جس پر جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں ، آصفہ بھٹو زرداری ، تفصیل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں اصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں ، کریک ڈاون ، لاٹھی چارج کے باوجود پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر شاندار جلسہ ہوا جس پر وہ جیالوں کو مبارکباد دیتی ہیں ، یہ لاٹھی چارج ، کریک ڈاون ہمیں نہیں روک سکتے ، سیلیکٹڈ کا جانا ٹھہر گیا ہے.