ملتان جلسہ: یوسف گیلانی کے تین بیٹوں ، عبدالرحمن کانجو سمیت سینکڑوں افراد پر مقدمہ
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ پرانی کوتوالی میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عبدالقادر گیلانی و موسیٰ گیلانی‘ حیدر گیلانی‘ عبدالرحمن کانجو اور مسلم لیگ ن کے عہدیدار بھی مقدمے میں نامزد ہوئے ہیں۔ سینکڑوں نامعلوم افراد بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں۔