• news

 ایک وزیر  2سال سے کہہ رہے  ن لیگ نے بڑی مہنگی بجلی لگا دی، شاہد خاقان

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ایک وزیر صاحب دو سال سے کہہ رہے ہیں ن لیگ نے بڑی مہنگی بجلی لگا دی،دو سال سے ایسا کہہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس ثبوت کوئی نہیں ہے،حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ نے سستی بجلی لگائی ہے،اس حکومت نے دو سال میں کوئی کھمبا بھی لگایا ہو تو تصویر بھیج دیں،منگل کو احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی درخواست کی ہے کہ ہمارے کیس کی کارروائی براہ راست نشر کی جائے،اس کیس کے شکایت کنندہ شیخ رشید احمد صاحب ہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ انہیں بلائیں اور پوچھیں کیا جرم ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ کل ہماری پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی،وفاقی وزرا کو تکلیف اٹھانا پڑی ، جواب ان کے پاس تھا ہی نہیں،گردشی قرضے میں اضافے کی وجوہات وہ نہیں بتا سکے، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک وزیر صاحب دو سال سے کہہ رہے ہیں ن لیگ نے بڑی مہنگی بجلی لگا دی،دو سال سے ایسا کہہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس ثبوت کوئی نہیں ہے،حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ نے سستی بجلی لگائی ہے،اس حکومت نے دو سال میں کوئی کھمبا بھی لگایا ہو تو تصویر بھیج دیں ہمیں، وفاقی وزرا بھی شیخ رشید کی طرح نیب کو درخواست بھیجیں،یہ معاملہ بھی نیب کو بھیجیں تاکہ اس کی بھی تفتیش ہو جائے۔

ای پیپر-دی نیشن