5 ماہ کے دوران ایف بی آر کی ہدف سے 4.4 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی
اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے پانچ ماہ کے دوران اپنے ہدف سے 4.4 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال کے پانچ ماہ میں جولائی سے نومبر تک 1690 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ ہدف 1670 ارب روپے تھا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 4390 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔