• news

ہلال احمرکا خاتون ملازمہ کائنات طارق کی موت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کا نوٹس

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ہلال احمر پاکستان نے قومی اور سوشل میڈیا پراپنی خاتون ملازمہ کائنات طارق کی موت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور چہ میگوئیوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے اس افسوسناک وقوعہ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندرج کے بعد ہلال احمر پاکستان کے اعلیٰ حکام نے کائنات طارق کی موت کا سبب بننے والے عوامل کی جانکاری کے لئے ادارے کی سطح ُپر ایک صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انکوئری شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے قائم مقائم سیکرٹری جنرل خالد بن مجید کومعطل کرنے کے علاوہ انہیں تما م محکمانہ ذمہ داریوںسے فوری طور پر ہٹا دیا ہے اور ایک صاف، شفاف اور ہر قسم کے دبائو سے سے مکمل طور پر آزاداعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ہلال احمر کے چیئر مین ابرار الحق ایک مکمل طور پر غیر جانبدارانکوئری کو یقینی بنانے اور لواحقین کوفوری اور بلاتاخیر انصاف دلانے کے وعدے پر قائم ہیںاور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی دبائو کو قبول نہیںکیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن