سابق صوبائی وزیر ناظم شاہ علالت کے باعث انتقال کر گئے
ملتان ( سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت ) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر سید ناظم حسین شاہ انتقال کرگئے مرحوم سانس کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ پر پڑھائی گئی علامہ علمدار حسین نقوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔