• news

لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست‘  وزیراعلیٰ‘ چیف سیکرٹری  سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈیرہ غازی خان کے کالج پرنسپل ڈاکٹر الطاف حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کیخلاف ڈائریکٹرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں  مالی بدعنوانیوں کے الزامات پر انکوائری شروع  کی تو درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو پابند کیا کہ وہ عدالتی حکم کی 10 دنوں میں تعمیل کرائیں۔ وکیل نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا جو توہین عدالت ہے۔ فاضل عدالت نے نوٹس جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن