• news

ہائیکورٹ نے سابق لیگی رکن اسمبلی احسن رضا کی بعد از گرفتاری ضمانت مسترد کردی 

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے قصور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم احسن رضا کے خلاف اینٹی کرپشن نے غیر قانونی ہایوسنگ سوسائٹی اور سرکاری اراضی پر کمرشل مارکیٹ بنانے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ عدالت میں ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کے بعد ملزم کی ضمانت کی استدعا مسترد کردی ۔ملزم نے سرکاری خزانے کو سائٹ فیس ، کنورژن فیس ، رجسٹریشن فیس اور دیگر سرکاری واجبات کی مد میں کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور کی مدعیت میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی اور سرکاری زمین پر کمرشل مارکیٹ بنانے پر اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں ۔مقدمات درج ہونے کی ملزم مردان فرار ہو گیا تھا۔اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم ملزم کو جیو فینسنگ کی مدد سے مردان سے گرفتار کر کے لاہور لائی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن