• news

احتساب عدالت: پارک لین ریفرنس زرداری سمیت ملزموں کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور 

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں گواہ کا بیان جاری رہا۔ بدھ کو پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف علی زرداری ، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ اس موقع پر حسین لوائی، طحہ رضا، اقبال نوری سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل سے عدالت لایاگیا۔ عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ادھر ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، گواہان عمران محمود علی رضا پیش ہوئے۔ عدالت نے آصف زرداری کی ایک روز حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرلی۔  عدالت نے سماعت9دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر نیب گواہ عمران محمود پر شریک ملزمان کے وکلاء  جرح کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن