• news

لاہور ہائیکورٹ:پی ڈی ایم کا جلسہ لاہوررکوانے کے لیے درخواست دائر 

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا لاہور جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اجتماعات کرونا کے پھیلا کا سبب بن رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جلسے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی، این سی او سی، پی ڈی ایم، ن لیگ اور پی پی پی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، اس کے باوجود جلسے ہورہے ہیں۔ کرونا کی دوسری لہر سے تعلیمی ادارے بند ودیگر اجتماعات پر پابندی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روکے۔

ای پیپر-دی نیشن