• news

  اسحق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی 

اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت پیش ہوئے جبکہ شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل قاضی مصباح ہائی کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن