جعلی اکاؤنٹس سکینڈل، نیب راولپنڈی سے ایک اور ملزم نے پلی بارگین کر لی
اسلام آباد (نا مہ نگار) جعلی اکائونٹس سکینڈل میں نیب راولپنڈی نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک اور ملزم نے پلی بارگین کر لی ہے۔ بدھ کو نیب ترجمان کے مطابق میونسپل کارپوریشن کورنگی ٹاون کو پٹرول فراہم کرنے والے کنٹریکٹر نے دس ملین کی پلی بارگین کر لی۔ شفقت ممتاز کی پلی بارگین درخواست چئیرمین نیب سے منظور ہو چکی ہے۔ جس کی عدالت نے بھی توثیق کر دی ہے۔ شفقت ممتاز پر جعلسازی، رشوت سے کنٹریکٹ لینے اور رقوم جعلی اکائونٹس میں منتقل کرنے کا الزام تھا۔ شفقت ممتاز پر کم پٹرول فراہم کر کے جعلی رسیدوں پر زیادہ رقم لینے کا بھی الزام تھا۔