اقوام متحدہ کو اب ترقی پذیر ملکوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدام کرنا ہونگے: منیر اکرم
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اقتصادی و سماجی تعاون ایکوساک کے سربراہ پاکستان کے نامور سفارتکار منیر اکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ معاشی اور سماجی تعاون کونسل دنیا میں معاشی تعاون اور بین الاقوامی ترقی کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب ترقی پذیر ملکوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ منیر اکرم نے کہا کہ کووڈ 19 دنیا میں معاشی مسائل خصوصاً لوگوں کو غربت سے نجات کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ کووڈ 19 نے لوگوں کو غربت کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو دنیا میں معاشی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ منیر اکرم اقوام متحدہ کے جریدہ کو انٹرویو دے رہے تھے۔