• news

ڈپٹی سیکرٹری  وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ  احمر نائیک سمیت 14 افسر تبدیل

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 14 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا اور ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری  وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ احمر نائیک کو تبدیل کرکے اپنے پے سکیل میں ڈپٹی کمشنر راجن پور‘ محمد عرفان انور کو اسسٹنٹ کمشنر مریدکے‘ محمد اظہار الحق کو اسسٹنٹ کمشنر مریدکے‘ حافظ سلمان تنویرکو سکیشن آفیسر محکمہ لیبر‘ حسن نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ‘ محمد مرتضیٰ کی خدمات کمشنر لاہور ڈویژن‘ محمد افضل ‘ ضیاء اﷲ‘  محمد اقبال‘ غلام مصطفیٰ اور ارسلان بشیر کی خدمات ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی  پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن