• news

15  سال بعد ڈاکٹرز کا پیشہ ختم ہونا شروع ہو جائیگا ‘میڈیکل طلباء بائیو ٹیک شعبہ اپنائیں: فواد چودھری 

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلبا کو مشورہ دے دیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء کو مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے بے قرار طلباء کو چاہیے کہ وہ بائیو ٹیک کا شعبہ اختیار کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد ڈاکٹرز کا پیشہ ختم ہونا شروع ہو جائے گا جس کی جگہ بائیو ٹیک لے گا۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ میڈیسن اور میڈیکل کے دیگر شعبوں کا مستقبل بائیو ٹیک ہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن