• news

پنجاب اسمبلی: لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں 

پنجاب سکھ میرج ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے اور غیرقانونی اتوار بازار بند کرانے کی قراردادیں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار‘وقائع نگار خصوصی) فیصل آباد میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب کا یہ مقدس ایوان فیصل آباد میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گرفتار لیگی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور لیگی کارکنوں اور رہنمائوں  کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔پنجاب سکھ میرج ایکٹ پر اڑھائی سال بعد بھی عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے دور حکومت میں سکھ میرج ایکٹ پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے پاس کیا۔سکھ میرج ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں سکھ بچوں کی شادیاں رجسٹرڈ نہیں ہورہیں۔ مطالبہ ہے کہ سکھ میرج ایکٹ پر فی الفور عملدرآمد یقینی بنایا جائے،اقلیوں کا تحفظ اور ان کے حقوق کی بروقت ادائیگی ریاست کی پہلی ترجیحی ہونی چاہیے۔اسلامپورہ میں غیر قانونی طور پر قائم ہون یوالے اتوار بازار کو بند کرانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلامپورہ میں قائم غیر قانونی اتوار بازار میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں،انتظامیہ کی ملی بھگت سے قائم اتوار بازار کرونا پھیلا ئوکا سبب بن گیا ہے،غیر قانونی اتوار بازار کو بند کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن