لاہور: ٹریکٹر ٹرالی حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) نواب ٹائون کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 50سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے علی رضاآباد رائیونڈ روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار پچاس سالہ شہری اشرف موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں سریے سے بھری ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 1شدید زخمی ہو گیا۔ رائے ونڈ سٹی کے علاقے پاجیاں چوک کے قریب سریے سے بھرے ٹریکٹر کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹریکٹر روہی نالے میں الٹ گیا ٹریکٹر پر پانچ افراد سوار تھے۔ تین افراد محفوظ رہے جبکہ دو افراد ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر محمد آصف کو زخمی حالت میں جبکہ مدثر ولد یعقوب کی لاش نکال کر ہستال منتقل کر دی۔