لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمشن نے 30نومبر تک 4782 کیسز نمٹائے
اسلام آباد (نامہ نگار) لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمشن نے 30نومبر 2020 تک 4782 کیسز نمٹا دئیے۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020کے دوران 23ئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے ۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6854 ہوگئی۔ جن میںسے قومی کمیشن نے30نومبر 2020 تک4782 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیںاور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2072ہے جو کہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔