• news

خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کو کام کرنے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز خسرو بختیار اور پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کو بطور وزیر کام کرنے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست محمد احسن عابد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وزیراعظم، چیئرمین نیب، ڈی جی نیب ملتان، ڈی جی نیب لاہور کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خسرو بختیار نے سو ارب کے اثاثہ جات کو چھپایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خسرو بختیار نے چھ گھر، 80 کروڑ کے ترسیلات زر اور چھ شوگر ملیں کو ظاہر نہیں کیا۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اثاثہ جات چھپانے پر خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں بخت کو بطور وزیر کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن