• news

خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کا الزام‘ نیب کراچی کا حفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس: مجھے نہیں ملا: مشیر خزانہ

کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے دوسرا نوٹس جاری کر دیا۔ حفیظ شیخ پر سابق ادوار میں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق 1کروڑ 11 لاکھ 25ہزار ڈالرکی غیر قانونی ادائیگی کی گئی۔ حفیظ شیخ اور سابق چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سلمان صدیق پرغیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نیب نے مجھے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔ نیب تحقیقات میں ہر ممکن تعاون فراہم کروں گا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو نیب سے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا۔ مشیر خزانہ ہر معاملے میں قانون کے مطابق نیب سے مکمل تعاون کو تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن