• news

اہم عہدیدار کی جعلی ڈگری پر پنجاب بار نے الیکشن کیلئے تصدیق لازمی کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل نے اہم عہدیدارکی ڈگری بوگس نکلنے کے بعد وکلاء تنظیموں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے تصدیق شدہ ڈگری کی فراہم کرنے کی شرط لگا دی۔ پنجاب بار کونسل کے نئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فرہاد علی شاہ نے صوبے کی تمام ضلعی اور تحصیل کی بار ایسوسی ایشنوں کو پابند کیا ہے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی ڈگری بھی چیئرمین الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے پابند کیا کہ امیدوار اپنے کاعذات نامزدگی کیساتھ اپنی تصدیق شدہ ڈگری کی نقل بھی لگائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن