• news

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سینئر وکیل طارق جہانگیری اور بابر ستارکی سفارش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اعلی عدلیہ میں ججزکی تعیناتی کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سینئر وکیل طارق جہانگیری اور بابر ستار کے ناموں کی سفارش کردی ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی دو خالی نشتوں پر تعیناتیوں کیلئے دو ناموں کی سفارش کر دی گئی ۔ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سینئر وکیل طارق جہانگیری اور بابر ستار کے ناموں کی سفارش کی گئی۔ حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا ہے.

ای پیپر-دی نیشن