• news

کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا‘ اسلامی نظریہ کونسل نے سلوگن پر پابندی کی سفارش کی: وفاقی حکومت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے اسلامی نظریہ کونسل نے’’کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا‘‘ کے سلوگن پر سرکاری سطح پر استعمال پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سلوگن کیخلاف مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں سلوگن پر مذہبی بنیاد پر اعتراض اٹھائے گئے۔ وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلامی نظریہ کونسل کی پابندی کی سفارش پر وازرت مذہبی امور نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا اور کابینہ نے قانون سازی کیلئے سمری وزارت قانون و انصاف کو بھجوائی ہے۔ درخواست پر مزید کارروائی 18 دسمبر کو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن