• news

ملتان جلسہ میں گرفتاریوں‘ تشدد کے خلاف پی ڈی ایم آج یوم احتجاج منائیگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملتان جلسہ کے موقع پرگرفتاریوں اور تشدد کے واقعات کیخلاف آج ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پرامن مظاہروں کا انعقاد کیا جائے۔ جے یو آئی کے رہنمائوں اکرم خان درنی، مولانا محمد امجد خان، محمد اسلم غوری نے کہاکہ پر امن اجتماعات ہر شہری اور جماعت کا آئینی حق ہے۔ لیکن حکومت یہ حق دینے کے بجائے جبر کا انداز اپنائے ہوئے ہے۔ عوام اپنا آئینی حق ہر صورت حاصل کریں گے۔ احتجاجی مظاہروں کے پروگرام پر امن ہوں گے۔ تمام صوبائی اور ضلعی ذمہ دار پنجاب حکومت کے اس رویے کے خلاف ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اپنا ا حتجاج ریکارڈ کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن