• news

سرائے مغل: 2 افراد کا لیسکو دفتر میں  گھس کر ملازم پر تشدد‘ ریکارڈ پھاڑ دیا

سرائے مغل(نامہ نگار) دو افراد کا لیسکو دفتر میں گھس کر ایک ملازم پر تشدد۔دفتر کاریکارڈپھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرائے مغل کے رہائشی دو افراد سعیدالرحمان اور شبیرلیسکوسب ڈویژن سرائے مغل میں گھس آئے اور ملازم یار محمد کو گالیاں اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے گلو گیر ہو گئے اور دفتر کا سرکاری ریکارڈ پھاڑ دیا۔ایس ڈی او امجد اقبال کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن