• news

لاہورکا جلسہ تاریخ ساز ہو گا:میاں ذیشان پرویز

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اورجنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ نالائق و نااہل حکمران پی ڈی ایم کی جمہوری جدوجہد کی تاب نہیں لاپائیں گے لاہور کے تاریخ ساز جلسہ کے بعد انہیںاقتدار کے ایوان چھوڑنا پڑیں گے صوبائی دارالحکومت لاہورکا جلسہ فقید المثال ہوگا جس میں نواز لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کرکے سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاج کریں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکبر علی چوہان، ندیم یوسف ڈالو، شیخ عظیم جاوید، حاجی اکرم سرہندی، میاں عبدالرشید،میاں سعید، خالد مغل، میاں تنویر احمد، ملک اعجاز احمد، حاجی عباس، رانا عمران، رانا سمیع الیاس، مہران فیاض، میاں انیس علی، مشتاق مہدی ودیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ لاہورجلسہ میں شرکت سے روکنے کیلئے حکمرانوںنے کوئی غیر جمہوری ہتھکنڈہ استعمال کیا تو تاجر برادری اپوزیشن جماعتوںکے ہمراہ بھرپور احتجاج کریگی، سلیکٹیڈ حکمران سیاسی کارکنوں کے خلاف اداروں کو استعمال نہ کریں اور جمہوری عمل کو چلنے دیں حکمرانوں کو عوامی مقبولیت کا زعم ہے تو انتخابی میدان سجا کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ اورپا نی کا پانی ہوجائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن