• news

میاں اعجاز ‘ دلدار گجر نے 2کنال اراضی سرکاری سکول کیلئے وقف کر دی 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار ) تحریک انصاف شرقی راہوالی کے راہنمائوں سابق ناظم الیاس اشرف جندریا، صدر یوسی چوہدری طارق محمود وڑائچ، ٹھیکیدار شیخ خالد حسین، مرزا عمران بیگ کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ میاں اعجاز احمد اور دلداراحمد گجر نے 2کنال اراضی محکمہ تعلیم کے نام رجسٹرڈ کروا کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے لیے وقف کردی جس کی معززین علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چار دیواری کی تعمیر شروع کردی۔ محکمہ تعلیم کے نام  وقف کی گئی اراضی کے کاغذات سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 80 راہنما تحریک انصاف میاں طارق محمود کے سپرد کر دیے گئے جنہوں نے نیا سال شروع ہوتے ہی محکمہ تعلیم کی طرف سے سکول کی تعمیر کا وعدہ کردیا ہے یاد رہے کہ یونین کونسل شرقی راہوالی کے عوام کا گرلز ہائی سکول بنانے کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے اس سے قبل کئی بار سابقہ حکومتوں نے وعدے کیے لیکن پورے نہ کیے جاسکے۔ شہریوں کے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر لوگوں نے اراضی دینے والے اور اس میں مدد کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔   

ای پیپر-دی نیشن