• news

سانگلاہل: سپر سٹور میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا سامان جل گیا‘ ایک شخص زخمی

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)نواحی چک نمبر118 چہور مسلم میں نجی سپر سٹور میں آگ بھڑک اٹھی،جس سے سپر سٹور میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا،ریسکیو1122نے موقعہ پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا اور آگ پر قابو پالیا،بتایا گیا ہے کہ سٹور مالک نے پٹرول کی غیر قانونی ایجنسی بھی بنا رکھی تھی،اچانک پٹرول کو آگ لگ گئی،جس نے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،سٹور میں موجود مہران منیر بری طرح جھلس گیا،جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن