قصور:گھریلو جھگڑے پر بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت) روسہ بھیل کا رہائشی رمضان اپنی درزی کی دکان پر کام میں مصروف تھا کہ اس کا بھائی عدنان وہاں پر آیا اور گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا ء پر رمضان کو فائر ماردئیے جو کہ رمضان کی چھاتی اور ٹانگ پر لگے جسے علاج کے لیے نجی ہسپتال میںمنتقل بھی کیا گیا مگر جانبر نا ہوسکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔