• news

پاکستان خطہ میں پائیدار قیام امن  کا داعی ہے ـ: سیٹھ عبدالستار 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) آل پاکستان رحمانی برادری کے ضلعی صدر وسماجی رہنما سیٹھ عبدالستار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام انکے ترجمان اور سفیر بن کر انکی آواز دنیا کے کونے کونے میں پہنچاتے رہیں گے اقوام عالم کو کشمیری عوام کی تحریک حریت کو سپورٹ کرنا ہوگا خصوصاً انسانی حقوق کے عالمی ادارے اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کر کے اپنی عوام دوستی اور انصاف پسندی کا ثبوت دیں پاکستان خطہ میں پائیدار قیام امن کا داعی ہے مگر بھارت کی ہٹ دھرمی اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بنیادی نقطہ ہیں جن کے جاری رہتے خطہ میں مستقل قیام امن کے قیام کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔ 

ای پیپر-دی نیشن