ننکانہ:ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق‘ خاتون سمیت 5 افراد زخمی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کمسن بچے اور خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 61 سٹاپ کے قریب مسافر بس نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 36سالہ عابد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ چک نمبر 586سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرانے سے رمضان‘ موٹر سائیکل کے ٹائر میں کپڑا پھنسنے سے نعمان اشرف ‘ موٹر سائیکل راہگیر سے ٹکرانے سے کشور بی بی اور غفار گر کر شدید زخمی ہو گئے علاوہ ازیں چک وٹواں گائوں میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 7 سالہ علی شان شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔