• news

سکول بند ہونے سے 4کروڑپاکستانی بچوں کی تعلیم متاثر ہونیکا خدشہ ،یونیسیف

اسلام آباد (اے پی پی) یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے سکولوں کی بندش سے پاکستان میں تقریباً 40 ملین بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے ممالک میں سکول جانے کی عمروں والے 88 فیصد بچوں کے پاس گھروں پر انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ عالمی وبا سے قبل بھی 21 ویں صدی کے تقاضوں کو پورا کرنے، تعلیم وتریبت اور بہتر روزگار حاصل کرنے کے حوالہ سے نوجوانوں کے ایک بڑے طبقہ کو انٹرنیٹ تک رسائی کی ضرورت تھی۔ یونیسیف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تعلیم عدم مساوات کا سبب بن رہی ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی مختلف ممالک اور معاشرے باہم منقسم نظر آتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دیہی، کم آمدنی والے اور غرب گھرانوں کے بچوں اور نوجوانوں کو اس صورتحال سے شدیدمسائل درپیش ہیں جو ان کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن