6 واقعات: حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون پر تیزا ب پھینک دیا
حافظ آباد/ قصور/ اسلام آباد (نمائندگان+اپنے سٹاف رپورٹر سے) حافظ آباد میں اغواءکے بعد خاتون سے چار افراد کی زیادتی، تشدد، تیزاب پھینک دیا۔ جبکہ محلہ شیر پورہ میں قسطوں پر سامان دینے کا چکمہ دیکر نوجوان نے خاتون کو بے آبرو کر دیا۔ ملزم گرفتار جھنگ میں عورت کو عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔ قصور میں دو خواتین اور ایک بچے سے زیادتی کی گئی۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ گڑھ غوث سے شادی شدہ خاتون کو اغواءکے بعد 4ملزمان مبےنہ طور پر اجتماعی زےادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب بھی پھینک دیا۔ جس سے اسکے جسم کا بیشتر حصہ متاثر ہو گیا۔ حافظ آباد کے علاقہ گڑھی غوث کی رہائشی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسے تنویر بی بی اور اسکے خاوند محمد یونس نے اغواءکیا اور گوجرانوالہ لے گئے جہاں چار افراد نے اس سے نشہ پلا کر زیادتی کی۔ تشدد کا بھی نشانہ بنایا اور اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اسکے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ کلثوم بی بی نے پولےس کو درخواست میں الزام عائد کےا کہ اسکی ہمشےرہ گھرمےں اکےلی تھی۔ نوجوان محمد اسماعےل سکنہ لورالائی اور قسطوں پر سامان فروخت کرنے کا چکمہ دےکر داخل ہوا اور بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق موضع حسن خان کے رہائشی واجد نے تھانہ مسن پولیس کو دی درخواست میں بتایا کہ عمر دراز نے اس کی بھابھی کی زبردستی عصمت دری کی۔ چیخ و پکار پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چاہ فتح والا میں ایک اوباش نے تین سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ سٹی پولنگر میں نامزد ملزم عدیل مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ جبکہ قصور جوڑا کے علاقے کی رہائشی نے پولیس تھانہ صدر میں درخواست دی ہے انتظار مسیح نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ تھہ بھلو کی رہائشی نے پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد میں درخواست دی ہے رات کو گھر میں اکیلی تھی کہ موقع پا کر دو نامعلوم افراد آئے اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقامی پولیس نے دونوں مقدمات الگ الگ درج کر لئے ہیں۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق تھانہ جونترہ میں ایک خاتون نے بتایا کہ دروازے پر دستک ہوئی میرے شوہر نے دروازہ کھولا تو دو افراد ابراہیم وغیرہ پانی پینے کے بہانے اندر آ گئے۔ ایک شخص میرے خاوند کو دوسرے کمرے میں لے گیا اور ملزم ابراہیم نے مجھے بے آبرو کر دیا۔ بعد میں دوسرے شخص نے بھی مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔