• news

 یورپی یونین کے وفد کا ہلالِ احمر کا دورہ، کرونا وبائ￿ کے خلاف اقدامات کی تعریف

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) یورپین یونین کے ادارہ سول پروٹیکیشن اینڈ ہیومنیٹرین ایڈ ECHO (European Union Civil Protection and Humanitarian Aid) کے دو رکنی وفدنے برنارڈ جیسپرزکی سربراہی میں گزشتہ روز ہلالِ احمر پاکستان کا دورہ کیا۔ وفدنے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے کورونا وبا ئ￿ کی روک تھام اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد و اعانت اور انہیں خوراک کی فراہمی کے سلسلے میں شروع کئے گئے ڈومیسٹک ریسپانس پروگرام (Domestic Response Program)کے لئے دو ملین یورو کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پندرہ روز کی قلیل مدت میں راولپنڈی کورونا کئیر ہسپتال کا قیام ، ابتدائی سکریننگ، عطیہ خون ، کورونا کے بارے میں عوام الناس کی آگہی سے متعلق قومی سطح پر متعارف کی گئی منظم ومربوط مہم ،تعمیراتی منصوبہ، محافظ فورس کے اعلیٰ تربیت یافتہ رضاکاروں کا لاک ڈا?ن کے دوران متاثرہ لوگوں میںپکی اور ان پکی خوراک کی تقسیم اور روزگار کے تحفظ جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔چیئر مین ابرار الحق ،قائم مقام سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز، جوائنٹ ڈائر یکٹر آپریشنز عبیداللہ خان اور ایڈوائزرکرنل( ر)شاہ رخ پر مشتمل ہلالِ احمر پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے وفد کوکورونا کے سلسلے میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ایک مفصل اورجامع جانکاری دی۔چیئرمین ابرار الحق نے ECHO، IFRC اورموومنٹ پارٹنرز کا ہلالِ احمر کی مالی و تکنیکی مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہECHO کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز کے صاف اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلالِ احمر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے اب تک بیس لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ وفد کو بتایا گیا کہ کرونا وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ، اور وزارتِ صحت نے ہلالِ احمر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مسٹر برنارڈ نے ہلال احمر کی جانب سے فنڈز کے صاف و شفاف استعمال اوروبائ￿ کی روک تھام کیلئے اب تک کی گئی کوششوں کو سراہا اورمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے محافظ فورس کی جانب سے انسانی فلاح و بہبود کے سلسلے میںجاری خدمات اور 1030ہیلپ لائن کے قیام کو سراہا۔ بریفنگ کے بعد مسٹر برنارڈ رضاکاروں سے ملے اوراْن کی خدمات، کام کے طریقہ کار اور مستقبل کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔انہوں نے رضاکاروں کے کام کی تعریف کی اور انہیں انسانی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کی تلقین کی۔بعد ازاںوفد نے جدید سہو لتوں سے آراستہ راولپنڈی کورونا کئیر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں میڈیکل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے انہیں جامع ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد وفد نے ہسپتال کے ڈِس انفیکٹڈ ڈیپارٹمنس کا دورہ کیا اور انسانی صحت سے متعلق تمام پروٹوکولز کی کاربندی پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن