حافظ آباد: ناراض بھائی کی شادی میں فائرنگ، دلہن جاں بحق، دوسری بہن زخمی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں مہندی کی تقریب میں بھائی نے دو بہنوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دلہن جاں بحق جبکہ دوسری بہن شدید زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہوانے والی ساجدہ کا آج نکاح ہونا تھا۔ حافظ آباد کے گا¶ں وچھوکی میں شادی پر رضامند نہ ہونے پر بھائی نے مہندی کی رسم کے دوران دو بہنوں پر فائرنگ کر دی جس سے دلہن ساجدہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا۔ فائرنگ سے زخمی شریفاں بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتولہ کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ملزم محمد علی اپنی بہن کی شادی پر رضامند نہ تھا۔ ملزم اپنی بہنوں کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا۔ اس لیے انکی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی چار بہنیں تھی اور انکی ابھی شادیاں نہیں ہوئی تھیں۔ ساجدہ نامی لڑکی کا آج اپنے کزن سے نکاح ہونا تھا۔ ملزم محمد علی واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔