• news

  اسسٹنٹ کمشنر دریا خان کا کاشتکار پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل 

دریا خان (نامہ نگار) ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کاشت کار پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  ویڈیو میں اسسٹنٹ کمشنر دریا خان کو کاشت کار کے پیچھے دوڑتے اور اسے زمین پر گراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرکوکاشت کار پر ڈنڈا برساتے اورگاڑی میں ڈال کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کہاوڑ کلاں میں گنے کی خریداری کے مرکز پر پیش آیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر دریا خان احمد بن ماجد نے میڈیا سے گفتگو کی اور متاثرہ کاشت کار پرویز کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاشت کار پر تشدد نہیں کیا بلکہ گرنے پر اسے اٹھایا تھا، گنے کی خریداری کے مرکز کو غیر قانونی قراردے کر سِیل کر دیا گیا تھا۔ کاشت کار سیل کیے گئے غیرقانونی مرکز پرگنا بیچنے آیا تھا۔ سیل توڑنے پر پکڑنے کی کوشش کی گئی تو کاشت کار بھاگ رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ کاشت کار کا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا۔ کاشت کار کا کہنا ہے کہ اسے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا، وہ بھاگتے ہوئے گرگیا تھا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اٹھنے میں اس کی مدد کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن