• news

اوپن مارکیٹ میں چینی 20  سے 23  روپے کلو تک سستی ہوگئی:  شوگر ملز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر خان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے 23 روپے تک کمی آگئی ہے۔ سکندر خان کے مطابق چینی کے ایکس ملز ریٹ میں بھی کمی آگئی ہے جس کے ایکس ملز ریٹ 78 روپے فی کلوتک پہنچ گئے ہیں۔ چیئرمین سکندر خان کا کہنا ہے کہ 78 روپے فی کلو چینی میں 14 روپے ٹیکس بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی خریداری میں مڈل مین کا کردار ختم کرنے کے حکومتی اقدام کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں جب کہ گنے کی قیمت 200 روپے برقرار رہنے سے بھی چینی کی ایکس ملز ریٹ میں کمی واقع ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن