• news

جیسی حکمت عملی اپوزیشن کی ویسی حکومت کی ہوگی: شیخ رشید 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کوئٹہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ سیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے۔ اپوزیشن والے ووٹ کو عزت کی بات کر رہے ہیں مگر ووٹرز کو کرونا میں دھکا دے  رہے ہیں۔ عمران جلسوں سے نہیں جا رہے۔ اپنا ٹائم پورا کریں گے۔ ممبئی تا سپین بولدک گیارہ کلو میٹر ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے۔ اسحاق ڈار بہت عام ہو گیا ہے  جو بات عام ہو جائے اس پر شیخ رشید بات نہیں کرتا، عمران خان کی خارجہ پالیسی سب پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات  رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شرافت اور قانون کے دائرے میں رہ کر آپ کا مقابلہ کریں گے۔ اگر کسی کو خیال ہے کہ اپوزیشن جلسوں سے عمران خان کو اتارنے جا رہی ہے تو خام خیالی ہے۔ قوم کو سوچنا چاہئے کہ کرونا کی صورتحال میں جلسوں کی کیا ضرورت ہے۔ چمن ایکسپریس کو پرائیویٹ کرنے جا رہے ہیں۔ ریلوے میں گریڈ1  تا 4 کے سنٹرز کی پنشن کلیئر کر رہے ہیں۔ جیسی حکمت عملی اپوزیشن کی ہو گی ویسی حکومت کی بھی ہو گی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایل ایم ون منصوبے کا کریڈٹ شیخ رشید کو جاتا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ شرید احمد نے جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ملتان اور پشاور جلسے واجبی قسم کے تھے۔ شیخ شرید نے کہا کہ آپ ستم کرو گے تو ستم کریں گے۔ وفا کرو گے تو وفا کریں گے۔ جس قسم کی حکمت عملی بناؤ گے حکومت بھی ایسے ہی پیش آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بیانیے سے ان کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن