• news

اقوام متحدہ میں 10نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت: شبلی فراز

اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیا میں کرونا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ غریب ممالک کیلئے پانچ سو ارب ڈالرکے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لیے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لیے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لیے باعث تقلید ہے۔

ای پیپر-دی نیشن