• news

جسٹس فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس پر اضافی نظرثانی درخواست دائر کر دی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس پر اضافی نظرثانی درخواست داخل کر دی۔ درخواست کی سماعت ٹی وی پر لائیو نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری عہدیداروں نے میرے اور اہلخانہ کیخلاف پراپیگنڈا مہم چلائی۔ جسٹس مقبول باقر‘ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٍٰ آفریدی کو بھی بنچ کا حصہ بنایا جائے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی  کے فیصلے میں میری درخواست کو قابل استعمال قرار دیا جائے۔ 19  جون 2020ء کے فیصلے کے پیراگراف پر نظرثانی کرکے واپسی لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن