نیوزی لینڈ کے کرکٹر کورے اینڈرسن بھی ملک چھوڑ کرامریکہ منتقل
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین کورے اینڈرسن نے بھی ملکی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ کر 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے اینڈرسن نے امریکی کرکٹ کو ہی اپنا مستقبل بنا لیا ہے۔وہ امریکی کرکٹ کی نمائندگی کیلئے امریکہ میں موجود ہیں اور ان کا نیوزی لینڈ کی طرف سے پروفیشل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔