• news

دین سے دوری ہماری پستی کی اصل وجہ ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر امہ جامع محمد سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین سے دوری ہماری پستی اور ذلت کی اصل وجہ ہے خود کو مسلمان کہلانے میں فخر کی بجائے شرمندہ ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے کردار گفتار اور عمل میں فرق ہے۔ دین پر چلنے والے کو عجیب نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اسلام کا اصل طہرہ اور تشخص اجاگر کریں اور تفرقہ ابزی سے گریز کریں اور صرف نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ کے پیغام کو پھیلائیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو نمونہ کے طور پر پیش کریں تبھی نئی نسل کو دین کی طرف راغب کیا جا سکے گا۔ ہمیں اپنے اندر جھانکنا چاہیے کہ ہم اپنے دین کا کتنا حصہ اپنا رہے ہیں اور ایمان کے کیا کیا تقاضے پورے کر رہے ہیں۔ پورے کے پورے دین پر چلنا اور عمل کرنا واقعی بہت مشکل کام ہے لیکن کوشش کریں فلاح اسی میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن