متروکہ وقف املاک بورڈکی رینٹ کی مد میں 960ملین روپے وصولی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈنے موجودہ نصف مالی سال میں رینٹ کی مدمیں960ملین روپے کی وصولیاں مکمل کر لی ہیں یہ اعداد و شمار گزشتہ مالی سال 2018-19سے% 138 جبکہ 2019-20سے% 45زیادہ ہیں۔ترجمان بورڈ کے مطابق ٹرسٹ بورڈکی تاریخ میں پہلی دفعہ مختصر عرصہ میں رینٹ سے اتنی وصولیاں ہوئی ہیں۔لیز کی رقم کی وصولیاں بمطابق سکیم 1975جنوری 2021سے شروع ہوں گی۔ چیئرمین بورڈ نے ریکوری کے لئے تمام اضلاع میں رینٹ کی وصولیو ںاور نادہندگان کے ذمہ واجبات واپس لینے کے لئے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔