فیصل آباد: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی لیگی فلیکس تیار کرنے پر 2 پریس مالک گرفتار
فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فلیکسز تیار کرنے پر دو پرنٹنگ پریس کے مالکان گرفتار، کرونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ڈونژنل ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں مختلف مسلم لیگ کے مقامی رہنمائوں کی جانب سے فلیکسز پرنٹ کرائے گئے تھے۔ مقامی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کو ورکرز کنونشن کی اجازت ایس او پیز کے ساتھ دی تھی۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے فلیکسز تیار کرنے والے پرنٹنگ پریس کے مالک فیصل بٹ کو جبکہ تھانہ ملت ٹائون نے نفیس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی ار کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔