یمن میںحوثیوںکی صنعتی ایریا پر شیلنگ، 8 افراد ہلاک ، 13 زخمی
الحدیدہ (نیٹ نیوز) یمن کے بندرگاہی شہر کے صنعتی علاقے میں حوثی باغیوں نے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حدیدہ کے صنعتی علاقے میں ایک فیکٹری پر شیلنگ کی گئی۔یمن کے وزیر اطلاعات نے حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ شیلنگ سے فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 8 ملازمین ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب یمن میں اتحادی افواج سے برسرپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے حدیدہ کی فیکٹری پر حملے کی ذمہ داری سے متعلق حکومتی بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔