• news

سندھ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کیس جسٹس سجاد علی شاہ کی سننے سے معذرت  معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سندھ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کے حوالے سے کیس کو جسٹس سجاد علی شاہ نے سننے سے معذرت کرلی۔ سپریم کورٹ میں سندھ انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے متعلق کے الیکٹرک سمیت مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کر لی۔ نجی کمپنی کے وکیل نے کہا اس کیس میں نیپرا سمیت کچھ فریقین کو نوٹس جاری نہیں ہوئے۔ کیس میں 115 سے زائد اپیلیں ہیں جس پر عدالت نے وفاق اور نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور نئے بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا کیس کی مزید سماعت 14 دسمبر سے شروع ہونیوالے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن