• news

پشاور: کرونا کی تشخیص کیلئے اینٹی جن ٹیسٹ کا آغاز‘ رپورٹ 30 منٹ میں ملے گی 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کرونا کی تشخیص کیلئے اینٹی جن ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے 100 اینٹی جن ٹیسٹ کٹس دی گئی ہیں۔ سو اینٹی جن ٹیسٹنگ کٹس ہسپتال نے خود بھی خرید لی ہیں۔ اینٹی جن ٹیسٹنگ کٹس سے 30 منٹ میں ٹیسٹ رپورٹ حاصل کی جا سکے گی۔ ٹیسٹ پر 1200  روپے کا خرچ آتا ہے۔ ہسپتال میں یہ سہولت مفت ہے۔ ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ایک اینٹی جن کٹ کے ذریعے ایک مریض کا ٹیسٹ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن