• news

ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ پر فائرنگ کرنیوالا ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار 

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ شہبار اقبال پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ملزم پولیس نے کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضی گھمن کے مطابق منڈی بہاء الدین کے رہائشی اشتہاری ملزم عامر سہیل نے ساتھیوں کے ہمراہ 2015ء میں ڈسکہ میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال پر پل نہر چیمہ ڈسکہ کے قریب فائرنگ کی جس سے مذکورہ جج ز خمی ہو گئے تھے۔ جس پر پولیس نے ملزموں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا اور تین ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم ایک اہم ملزم عامر سہیل فرار ہو گیا تھا۔ ملزم اپنا بھیس بدل کر فرار ہو رہا تھا۔ سیالکوٹ پہنچنے کے بعد ملزم کا جسمانی ریمانڈ  حاصل کر لیا ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن