اسلام آباد بار کونسل کے ممبر وکلا کی اسناد کی تصدیق کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد بار کونسل کے ممبران وکلا کی وکالت کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے بار کے متعدد ممبران کی ڈگریاں جعلی ہونے کے حوالے سے شہر میں چہ میگوئیاں جاری ہیں، مشکوک ڈگریوں کے الزامات کے باعث وکالت کا پیشہ بے توقیر ہو رہا ہے۔