اشتعال انگیز تقاریر‘ کیپٹن (ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع
لاہور(صباح نیوز)لاہور سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اشتعال انگیز تقایر ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے جس دوران عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے کیپٹن(ر) صفدر کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔